وزیر زراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی ہدایات پر جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ملاوٹ شدہ کھادوں کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں محکمہ زراعت ملتان نے بہاولپور روڈ پر سکھا سٹاپ کے قریب قائم ایک خفیہ غیر قانونی کھاد فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران 46 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی کھاد، خام مال اور مشینری برآمد کر لی گئی جبکہ چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد میں ابرار حسین، محمد شہزاد، محمد اشفاق، محمد اعظم، فیاض اور امتیاز شامل ہیں۔

محکمہ زراعت کی ٹیم نے غیر قانونی فیکٹری کو سیل کر کے تمام برآمد شدہ سامان اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس حوالے سے تھانہ مظفرآباد ملتان میں مقدمہ درج کروانے کیلئے استغاثہ بھی دائر کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کے معاشی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور جعلی زرعی مداخل کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار