ملتان: نشتر ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کو لوٹنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار
نشتر ہسپتال ملتان میں انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو لوٹنے والا جعلی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم نوید ڈاکٹروں کا مخصوص سفید لیب کوٹ پہن کر ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں میں گھومتا تھا اور خود کو ماہر ڈاکٹر ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دیتا تھا۔
نشتر ہسپتال کے چیف سیکورٹی آفیسر (CSO) محمد سرفراز نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو جلدی علاج اور دیگر انتظامی کام کروانے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقم بٹورتا تھا۔ مشکوک سرگرمیوں پر سیکورٹی عملے نے موقع پر ہی ملزم کو حراست میں لے کر اس سے سفید لیب کوٹ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر نوید کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment