فیصل آباد: کماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی اور گوڈی کی ہدایت
فیصل آباد میں محکمہ زراعت کی جانب سے کماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کے لیے گوڈی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق جڑی بوٹیوں کی بروقت صفائی فصل کو نقصان سے بچاتی ہے اور زمین نرم ہونے سے جڑیں بہتر طور پر پھیلتی ہیں، جس سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ستمبر میں کاشتہ کماد کی فصل کو اس وقت نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط دی جائے اور اس کے بعد مناسب آبپاشی بھی کی جائے۔ اسی طرح مونڈھی فصل میں باقی ماندہ کھاد ڈالنے کے بعد پودوں پر مٹی چڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تیز ہوا یا بارش سے فصل کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کماد میں جڑ اور تنے کے گڑوؤں کے تدارک کے لیے ماہرین زراعت کی مشاورت سے مناسب زہریں استعمال کی جائیں اور بعد میں کھیت کو پانی دینے سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
_2026_05_19_06_36_26_66362495.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment