اسلام آباد: سرور کونین، محسن انسانیت، نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

یوم ولادت رسول ﷺ کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فوجی جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر بھی بلند کیا گیا۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ درود و سلام کی صداؤں سے فضا معطر ہوگئی۔

جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیاں، محلے، بازار اور شاہراہیں سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجائی گئی ہیں۔ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خصوصی تقریبات، محافل میلاد، نعتیہ پروگرامز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عاشقان رسول ﷺ بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور ملک میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت امت محمدی ﷺ ہم پر لازم ہے کہ معاشرے میں عدل و انصاف، برداشت، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی وقار کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے علم، بلند کردار، محنت اور خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا چاہیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسوہ حسنہ ﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح، فلاح اور مثالی کامیابی کے لیے مشعل راہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارک دین اسلام کی تعلیمات کا بہترین نمونہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ سیرت طیبہ ﷺ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرز عمل میں اختیار کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کو مضبوط، خوشحال، پرامن اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گ

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار