ملتان: سنٹرل جیل ملتان میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیل افسران، اسٹاف اور اسیران نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، درود و سلام اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

News Image

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اسیران کے لیے تلاوتِ قرآن پاک اور نعت خوانی کے مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں اسیران نے بھرپور حصہ لیا۔

News Image

سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر مجید کے مطابق مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسیران اور بارک انچارج ہیڈ وارڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

طاہر مجید نے بتایا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سنٹرل جیل کی عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا، جبکہ تقریب میں شرکاء نے نبی کریم ﷺ کی سیرت و تعلیمات سے عقیدت کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور تمام اسیران میں مٹھائی اور کیک تقسیم کیا گیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار