چیچہ وطنی میں ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب، ڈاکٹر عامر رسول، نے کپاس اگاؤ مہم 2026 کے سلسلے میں ضلع ساہیوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے تحصیل ساہیوال میں اگیتی کاشتہ کپاس کی بڑھوتری کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کسانوں کو بروقت کپاس کی کاشت جاری رکھنے کی ترغیب دی اور اس بات پر زور دیا کہ مناسب وقت پر کاشت بہتر پیداوار اور صحت مند فصل کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ محکمہ زراعت (توسیع) کا فیلڈ اسٹاف کسانوں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے مکمل تکنیکی رہنمائی اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت دستیاب ہے۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کی کوششوں کو سراہا اور اس سال کپاس کی بہترین فصل کے لیے امید اور اعتماد کا اظہار کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار