ڈیرہ غازیخان۔/سنیر رپورٹر

ڈی پی او  ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور ایس پی انویسٹیگیشن زوہیب نصراللہ رانجھا  کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی سپر ویژن میں ایس ایچ او  گدائی چوہدری شاہد رضوان معہ ٹیم نے جناح کالونی کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوۓ دیسی شراب کی چالو بٹھی پر ریڈ کر کے 600 لٹر دیسی شراب کے 6 ڈرم برآمد کر کے مقدمات درج کر دئے۔ایس ایچ او تھانہ گدائی شاہد رضوان نعہ ٹیم نے عادی شراب فروش کو گرفتار کر لیا ملزم نے شراب کی چالوبٹھی کا انکشاف کیا جس پر ریڈ کر کے مزید شراب برآمد کر لی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف علیحدہ  مقدمات مقدمہ نمبر 851/21 مورخہ 11/11/2021 بجرم 3/4/4/79  اور مقدمہ نمبر 854/21 مورخہ 11/11/2021 بجرم 3/4/4/79  درج ہوئے اور ملزم غلام عباس ولد قاسم قوم صدقانی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزم غلام عباس اور اسکا بھائی شہزاد صدقانی جو کہ عادی شراب فروش ہیں جن پر پہلے بھی مقدمات ہو چکے ہیں اہل علاقہ نے اس کاروائی پر ایس ایچ او گدائی چوہدری شاہد رضوان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اس موقع پرایس ایچ او گدائی شاہد رضوان  نے کہا ہے کہ تھانہ گدائی میں سماج دشمن عناصر، شراب فروشوں،منشیات فروشوں اور جواریوں کے لئے کوئی جگہ نہ ہے اور علاقہ کے ان ناسوروں سے نجات دلائیں گے اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور آر پی او ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر کے وژن کے مطابق پولیس اپنی بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں گے اور تھانہ گدائی کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار