دادو میں دو گروپوں میں خونی تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
دادو میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ موندر تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں شاہانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان معمولی جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے دوران تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی شناخت خادم شاہانی، زبنواز شاہانی اور مظفر شاہانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لینے کی کوششیں شروع کر دیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دونوں فریق مورچہ بند ہو گئے، جس سے مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اضافی نفری طلب کر لی ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
_2026_08_06_08_46_03_57845353.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment