کسٹم ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جولائی سے اب تک سوا ارب روپے کی سمگل اشیاء پکڑی ہیں نیلامی کا عمل بھی تیز کیاگیا ہے  151 ملین کی اشیاء نیلام  کرکے ملکی خزانے میں جمع کروائے ،سمگلنگ کو روکنے کے لیے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون بڑھا رہے ہیں ، سمگلرز کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے کاروائی کی جاری ہے ، کسٹم آفس میں میڈیکل سنٹر ، اور اہلکاروں کے لیے بیرک بنارہے ہیں ، ملازمین کو سہولت دے رہے ہیں ، موٹروے کافی مشکل ائیریا ہے جس کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ سمگلنگ روکا جاسکے ،  ایف بی آر کو لکھا ہے کہ کسٹم ججز تعینات کیے جائیں تاکہ کیس لمبے عرصے تک نہ چلیں ،  سمگل اشیاء فروخت کرنے والے سو سیل سنٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے ، جن کو تحریری طور پر روکا جائے گا اور بعد میں کاروائی کی جائے گی

رپورٹ چوہدری عبدالقیوم

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار