ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن کیا گیا۔ غلہ منڈی میں ریٹ لسٹ اور بینر آویزاں نہ کرنے والے چینی ڈیلرز کی 5 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کارروائی کی . جبکہ اس موقع پر ای سی سٹی کا کہنا تھا غلہ منڈی کے ڈیلر سرکاری چینی کے 88 روپے کلو کے ریٹ آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے چینی مافیا کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ٹاسک دیا ہے خواجہ عمیر محمود نے مزید کہا 
ضلع کے 27 سو سے زائد دکانات و مقامات پر امپورٹڈ چینی 90 روپے کلو دستیاب ہے۔ 90 روپے کلو سے زائد ریٹ پر چینی فروخت کرنے والے سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ دوسری جانب غلہ منڈی میں کریک ڈاؤن کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے وہاڑی روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی مظاہرے کے سبب وہاڑی روڈ عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

رپورٹ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار