محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترجیحاً 15 مئی تک کپاس کی کاشت مکمل کریں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق کاشت سے قبل منظور شدہ بی ٹی اقسام کا بیج استعمال کیا جائے جبکہ کم از کم 10 فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کاشت بھی ضروری ہے تاکہ کیڑوں میں مزاحمت پیدا نہ ہو۔

کاشتکاروں کو سرٹیفائیڈ اور مستند بیج استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اگر بیج کا اگاؤ 75 فیصد سے زیادہ ہو تو مناسب مقدار میں بیج استعمال کیا جائے تاکہ بہتر فصل حاصل ہو سکے۔

ماہرین نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ بیج کو بوائی سے قبل کیڑے مار زہر سے ٹریٹ کیا جائے تاکہ ابتدائی مرحلے میں فصل کو رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاً سفید مکھی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کی کاشت پٹریوں پر کرنا زیادہ مؤثر ہے، جبکہ پانی کی دستیابی کے مطابق مختلف طریقوں سے بوائی کی جا سکتی ہے۔ مناسب فاصلہ اور پودوں کی مطلوبہ تعداد برقرار رکھنا بھی بہتر پیداوار کے لیے ضروری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار