محکمہ زراعت نے شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر کپاس کی فصل کی بہتر دیکھ بھال اور پیداوار بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی جاری کر دی ہے۔

ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی کے مطابق کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمی برداشت کرنے والی کپاس کی اقسام کاشت کریں تاکہ فصل پر کم سے کم منفی اثر پڑے۔

حکمت عملی میں بتایا گیا ہے کہ بوائی سے پہلے زمین میں گہرا ہل چلایا جائے اور ڈبل راؤنی کی جائے تاکہ مٹی میں نمی محفوظ رہے اور زمین نرم ہو کر فصل کو گرمی کے دباؤ سے بہتر طور پر بچا سکے۔

محکمہ زراعت نے سفارش کی ہے کہ موسمی یا پچھیتی کپاس کی صورت میں پانی 3 دن کے وقفے سے دیا جائے اور اگر ضرورت ہو تو آبپاشی شام یا رات کے وقت کی جائے تاکہ پانی کا بہتر استعمال ممکن ہو۔

مزید کہا گیا ہے کہ پانی ایک ساتھ زیادہ دینے کے بجائے وقفے وقفے سے ہلکی آبپاشی کی جائے تاکہ پودوں کی جڑیں بہتر طور پر کام کر سکیں۔

اس کے علاوہ پوٹاشیم نائٹریٹ کے 2 فیصد محلول کے ہفتہ وار اسپرے اور نشوونما بڑھانے والے بایو اسٹمولینٹس کے استعمال کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ فصل کو کیڑوں سے بچایا جا سکے اور پیداوار میں بہتری آئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار