ایشیا اردو

پاکستان سپرلیگ کے 7ویں سیزن کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز کردیا گیا، کورونا کے باعث افتتاحی تقریب کو انتہائی مختصر رکھا گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا، کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث افتتاحی تقریب کو مختصر رکھا گیا، جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے  پی ایس ایل 7 کے گانے پر پرفارمنس دی۔ 
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام اسکرین پر دکھایا گیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے ساتھ ہی آسمان آتشبازی سے جگمگا اٹھا۔
افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں  مدمقابل آئیں گی۔
بابر اعظم کراچی کنگز جبکہ محمد رضوان دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کے باہر تیاریاں
ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کے تناظر میں نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی جبکہ میدان کے درمیان کی پچز کو ٹاکروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کی خصوصی ہدایت پر ٹریکس کو اسپورٹنگ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسٹیڈیم کی تزیئن و آرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی جبکہ اسٹیڈیم کو برقی قمقموں اور اطراف کی سڑکوں پر فلڈ لائٹس روشن کردی گئیں ہیں۔
سیکیورٹی انتظامات
سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی حصار تو کئی روز قبل ہی قائم کردیا گیا تھا، جس کو اب مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے، جہاں رینجرز اور پولیس کے مستعدد اہلکار تعینات ہیں جبکہ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار