3 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی طبی رپورٹ میں تصدیق، نشتر اسپتال ملتان سے ڈسچارج
چوک سرور شہید میں جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی 3 سالہ معصوم بچی کی طبی معائنہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں ننھی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی باضابطہ تصدیق ہو گئی ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ بچی کو فوری طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ضروری علاج معالجے کے بعد اس کی حالت تسلی بخش ہونے پر اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔ طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مقامی پولیس نے مقدمے کی تفتیشی حدود میں مزید سنگین دفعات شامل کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری سخت ترین قانونی کارروائی کی یقینی دہانی کرائی ہے۔



Leave A Comment