فیصل آباد میں محکمہ زراعت نے مرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد کے مطابق مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے سے پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے کسی قسم کی غفلت سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مرچ کی چنائی اس وقت شروع کی جائے جب پھل مکمل طور پر پک کر سرخ ہو جائے۔ مزید کہا گیا کہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کی جائے تاکہ پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم ہو۔

کاشتکاروں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ مرچوں کو چننے کے بعد ڈھیر کی صورت میں جمع نہ کریں بلکہ صاف اور خشک چٹائی پر پھیلا دیں۔ اس کے علاوہ بیمار اور کمزور مرچوں کو الگ کر دیا جائے اور فصل کو بارش یا آندھی سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل ہو اور کاشتکاروں کو مالی فائدہ پہنچے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار