لاہور: سی سی ڈی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال، خرید و فروخت اور ترسیل کی روک تھام کے لیے ہنگامی ایکشن پلان تیار کرلیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق تعلیمی اداروں اور ان کے گردونواح میں منشیات فروشی کے خلاف قانون فوری حرکت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ طلبہ و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی اور منشیات کے بڑے نیٹ ورکس اور ڈیلرز کے خلاف قانون مکمل طور پر حرکت میں آچکا ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق والدین اور اساتذہ بھی بچوں کی عادات اور روزمرہ معمولات پر خصوصی نظر رکھیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کی بلاخوف نشاندہی کریں۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کے تعاون سے تعلیمی اداروں اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار