محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے اور اسے 15 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیصل آباد عدیل احمد کے مطابق پھول گوبھی کی اگیتی اقسام کے لیے فی ایکڑ ایک کلوگرام جبکہ پچھیتی اقسام کے لیے آدھا کلوگرام بیج استعمال کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بیج کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب پھپھوندی کش دوا استعمال کرنا ضروری ہے اور زمین کا انتخاب زرخیز اور نامیاتی مادے سے بھرپور ہونا چاہیے۔

کاشتکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پنیری کے لیے زمین ہموار، جڑی بوٹیوں سے پاک اور پانی کی نکاسی بہتر ہو۔ کیاریوں میں مناسب فاصلے اور ہلکی گہرائی میں بیج کاشت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پھول گوبھی کی پنیری 35 سے 40 دن میں منتقلی کے قابل ہو جاتی ہے اور یہ فصل اچھی پیداوار کے لیے موزوں میرا زمین میں بہتر نتائج دیتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار