محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی فصل سے جڑی بوٹیاں اور خود رو پودے فوری طور پر تلف کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ فصل کی بھرپور پیداوار حاصل کی جا سکے۔

زرعی ماہرین کے مطابق کریلے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی موجودگی سے پودوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور پیداوار میں کمی آ سکتی ہے۔ اس لیے کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مناسب وقت پر کھیتوں میں گوڈی کریں اور غیر ضروری پودوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

ماہرین نے بتایا کہ 4 سے 5 مرتبہ مناسب وتر میں گوڈی کرنے سے فصل کو بہتر ماحول ملتا ہے اور اس کی پیداوار میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاشتکاروں کو رہنمائی فراہم کریں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری معاونت یقینی بنائیں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار