چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے آئینی کنونشن بلایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں مظاہرین کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں مختلف مطالبات پیش کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا اختیار کسی ایک فرد یا ادارے کے پاس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا فیصلہ کشمیری عوام خود کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو حقِ حاکمیت، روزگار اور بنیادی حقوق فراہم کرنا چاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں کے مستقبل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا کر آئینی حل نکالنے کی ضرورت ہے، جس کیلئے آئینی کنونشن اہم قدم ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات شفاف، آزاد اور غیر متنازع ہونے چاہئیں تاکہ عوام اپنی حقیقی قیادت منتخب کر سکیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار