چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے جوش میں برازیلین فٹبال ٹیم کے مداح نکل آئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں وہ برازیل کی روایتی پیلی جرسی پہنے ہوئے نظر آئے اور عوام کو لیاری سٹیڈیم میں ورلڈ کپ میچز بڑی اسکرین پر دیکھنے کی دعوت دی۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری آئیں اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کو بھرپور انداز میں انجوائے کریں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ لیاری کو پاکستان میں فٹبال کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں کے عوام میں برازیلین ٹیم کی مقبولیت بہت زیادہ ہے۔

ادھر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دی۔ گروپ اے کے ایک اور میچ میں جنوبی کوریا اور چیک ری پبلک کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار