بلوچستان میں ماہِ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی جشنِ آزادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، جبکہ کھیلوں کے میدان بھی ایک بار پھر آباد ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں شہری سبز ہلالی پرچم تلے وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں اور آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریبات اور کھیلوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

کوئٹہ میں آزادی ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ موسیٰ اسٹیڈیم میں 7 اگست سے شروع ہونے والے یہ مقابلے 9 اگست کو اپنے اختتام کو پہنچے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت باکسر عابدہ بتول نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکن حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا، جس پر انہیں بھرپور داد دی جا رہی ہے۔

عابدہ بتول کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے مستقل مزاجی اور واضح مقصد ضروری ہوتا ہے، جبکہ خواتین کو بھی کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک کا نام روشن کرنا چاہیے۔

جشنِ آزادی کے سلسلے میں جاری یہ سرگرمیاں نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار