بختاور نے بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر شیئر کردی
سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نواسے کی پیدائش کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز بختاور بھٹو کی جانب سے بیٹے میر حاکم کی پیدائش کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہونے پرایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی۔
بختاور بھٹو نے بیٹے کی سوتے ہوئے تصویر شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
بختاور نے یہ تصویر10 نومبر کو انسٹاگرام پر شیئر کی جس کی تاریخ (10 نومبر2021 ) بھی انہوں نے کیپشن میں لکھی۔



Leave A Comment