بہاولنگر میں گھر کے اندر فائرنگ، 55 سالہ خاتون جاں بحق
بہاولنگر کے محلہ غنی پورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
مقتولہ کی شناخت حفیظاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی، جبکہ کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے۔
پولیس حکام کے مطابق سٹی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم تاحال فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
_2026_08_11_09_31_36_45845217.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment