بہاولنگر: روٹھی بیوی کو منانے آنے والا نوجوان سسرالیوں کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا
بہاولنگر: بہاولنگر کے علاقہ چک نمبر 284 ایچ آر کی اضافی بستی میں محبت کی شادی کا شاسانہ خونریز تنازعے میں بدل گیا، جہاں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول نوجوان نے ایک سال قبل اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی تھی، جس رنجش کو سسرال والے دل میں پالے ہوئے تھے۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد بیوی اپنے میکے آ گئی تھی اور واپس جانے سے انکاری تھی۔ جب مقتول اپنی بیوی کو منانے اور ساتھ لے جانے کے لیے سسرال پہنچا تو تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے غصے میں آ کر اس پر گولیاں برسا دیں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فارنزک ٹیموں نے فوری طور پر کرائم سین کا دورہ کرکے موقع سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واردات کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
_2026_07_25_14_08_08_47182778.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment