بہاولنگر میں تلخ کلامی جان لیوا بن گئی، زمیندار تشدد سے جاں بحق، ملزمان فرار
Bahawalnagar کے علاقے Fort Abbas کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد کے تشدد سے ایک زمیندار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 58 سالہ مقتول Shaukat Ali اپنے بیٹے کے ہمراہ ہوٹل سے کھانا کھا کر نکل رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان سے جھگڑا ہوا۔ ملزمان نے اسے دھکے دے کر گرا دیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
_2026_07_11_09_51_49_14042208.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment