قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز Babar Azam بائیں گھٹنے کی تکلیف سے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ نیٹس میں واپس آ گئے ہیں اور انہوں نے بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔

بابر اعظم ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے انجری کے باعث باہر ہو گئے تھے، تاہم اب وہ تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ ٹیم ذرائع کے مطابق انہوں نے بیٹنگ کوچ Asad Shafiq کی نگرانی میں بھرپور نیٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں ٹیم کے فزیو اور ٹرینر بھی موجود تھے۔

پریکٹس کے دوران بابر اعظم نے بغیر کسی مشکل کے دوڑ بھی لگائی، جس کے بعد ان کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی انجری زیادہ سنگین نہیں تھی اور ٹیم مینجمنٹ نے احتیاط کے طور پر انہیں پہلے ٹیسٹ سے آرام دیا تھا۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بابر نے خود ٹیم سے باہر رہنے کی درخواست نہیں کی تھی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم حالیہ دنوں شاندار فارم میں ہیں اور انہوں نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں 588 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار