ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے نوجوان بیٹر اذان اویس نے اپنے ڈیبیو کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے پہلی ہی ٹیسٹ اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی۔

اذان اویس نے 153 گیندوں پر 14 خوبصورت چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اس کارکردگی کو شائقین کرکٹ نے خوب سراہا۔

اس سنچری کے ساتھ اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل جاوید میانداد، یونس خان، فواد عالم اور عابد علی سمیت دیگر کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

اذان اویس کی اس شاندار اننگز نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا اور ان کے روشن مستقبل کی امیدیں بھی بڑھا دی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار