آسٹریلیا کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ ڈیانڈرا ڈوٹن 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ اس کے علاوہ شی مین کیمبل نے 22 اور کیانا جوزف نے 16 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر، سوفی مولینوکس اور جارجیا ویئرہم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو محدود اسکور تک روکے رکھا۔
126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
بیتھ مونی نے ناقابل شکست 61 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جبکہ ایشلے گارڈنر نے 35 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جارجیا وول 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ ایلیس پیری انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے چینیل ہینری اور ہیلی میتھیوز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کو 35 ناٹ آؤٹ رنز بنانے اور 2 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
_2026_07_01_06_08_06_79757211.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment