تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔

کیمیرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میٹ رینشا نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکا اور 41 رنز سے میچ ہار گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار