اٹک: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 19 سالہ نوجوان جاں بحق، ملزمان کی تلاش جاری
اٹک میں مسجد لوہاں کے قریب گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے اچانک آ کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے، اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
_2026_08_09_08_10_28_13173857.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment