ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا
ملائیشیا کے شہر سراواک میں ہونے والی ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
فائنل میں پاکستان کے کھلاڑی Naseer Iqbal اور Noor Zaman کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کی جوڑی سے ہوا، جہاں بھارتی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔
ایونٹ میں ایشیا بھر سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان کی ایک اور جوڑی محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ملائیشیا کو شاندار انداز میں 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی اور فائنل تک ناقابلِ شکست رہی۔
_2026_06_22_09_11_18_50992192.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment