پاکستان کے نوجوان اسپنر عرفات منہاس نے اپنے ڈیبیو ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 42 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عرفات منہاس کی گھومتی گیندوں کے سامنے کینگروز کا ٹاپ آرڈر بے بس نظر آیا۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

اس سے قبل 1984 میں ذاکر خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹیں لے کر بہترین ڈیبیو کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جو اب ٹوٹ چکا ہے۔

میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں میتھیو کوہنیمن 24 اور الیکس کیری 19 رنز بنا سکے، جبکہ جوش انگلس نے 13 اور نیتھن ایلس نے 8 رنز اسکور کیے۔ کیمرون گرین، مارنس لبوشین اور تنویر سنگھا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار