احمد پور شرقیہ کے تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے تعاقب کیا تو فرار کے دوران ملزمان کی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، جس کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور چوری کی 38 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار