اشتکار فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے زمین کا تجزیہ لازمی کروائیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ربیع اور خریف کی فصلوں کی کاشت سے پہلے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ کم از کم ہر تین سال بعد مٹی کا تجزیہ کروائیں تاکہ کھادوں کا درست استعمال ممکن ہو سکے اور فصل کی پیداوار بہتر بنائی جا سکے۔
ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کے مطابق نائٹروجنی کھاد کا بڑا حصہ ہوا میں ضائع ہو جاتا ہے جبکہ فاسفورس کا غلط استعمال اور پوٹاش کی کمی بھی پیداوار میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت کے مشورے کے بغیر کھادوں کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے باغات اور فصلوں میں متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے تاکہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔
_2026_05_23_10_05_52_27845164.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment