محکمہ زراعت کی ہدایت، کالی زیری کی بروقت کاشت سے بہتر پیداوار ممکن
محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالی زیری (کلونجی) کی کاشت بروقت شروع کریں تاکہ بہتر اور معیاری پیداوار حاصل کی جا سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عدیل احمد کے مطابق کالی زیری کی کاشت جولائی کے آغاز سے شروع کر کے وسط اگست تک مکمل کرنا انتہائی مفید ہے، جس سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ زمین کو کاشت سے قبل 5 سے 6 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کیا جائے۔ زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے 10 سے 12 گڈے گلی سڑی گوبر کی کھاد شامل کرنا بھی ضروری ہے۔
عدیل احمد کے مطابق کالی زیری کی کاشت کے لیے بیج کی مقدار اڑھائی سے 3 کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے، جبکہ کھیت میں ڈیڑھ سے 2 فٹ کے فاصلے پر کھیلیاں بنا کر ان کے سروں پر تقریباً 9 انچ کے فاصلے سے بیج بویا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بروقت آبپاشی اور مناسب دیکھ بھال فصل کی بہتر نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے، اس لیے کاشتکار جدید زرعی ہدایات پر عمل کریں تاکہ زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔
_2026_06_30_09_27_00_37901769.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment