محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مکئی ذخیرہ کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو مکئی کے ذخیرہ کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فصل کو کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ صباء تحسین نے کہا کہ گرین ماتھ، کھپرا اور سونڈ والی سسری جیسے کیڑے گوداموں میں ذخیرہ شدہ بہاریہ مکئی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل کو محفوظ رکھنے کیلئے کاشتکار گوداموں میں سائپر میتھرین یا کلورو پائریفاس ایک لیٹر کو 100 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کے بعد ضرورت کے مطابق دیواروں اور بوریوں پر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے۔
صباء تحسین نے بتایا کہ گوداموں کے کیڑوں کے مکمل خاتمے کیلئے زہریلی گیس کا استعمال بھی مؤثر طریقہ ہے۔ اس مقصد کیلئے گودام کی کھڑکیاں اور روشن دان بند کر کے ایلومینیم فاسفائیڈ کی 25 سے 30 گولیاں فی ہزار مکعب فٹ کے حساب سے رکھ کر گودام کو سات دن تک بند رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے ماہرین اور فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
_2026_06_20_08_38_51_72567214.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment