ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمیوں کے موسم میں پودوں کی مناسب آبپاشی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے پودوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے پودوں کو ہفتے میں دو بار جبکہ بڑے پودوں کو 8 سے 10 دن کے وقفے سے پانی دینا چاہیے۔ اس کے ساتھ باغبان پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلے تھوتھے اور چونے کے محلول سے سفید کریں تاکہ تنے کو گرمی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جون اور جولائی کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور لو کے باعث پودوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے پھل جھلس جاتا ہے، چھلکا پھٹ جاتا ہے اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمین کی ہلکی گوڈی کریں اور گھاس یا پرالی کی موٹی تہہ سے ملچنگ کریں تاکہ نمی برقرار رہے۔ نئے پودوں کی پیوندکاری میں بھی احتیاط ضروری ہے اور پیوند کی اونچائی 12 سے 15 انچ ہونی چاہیے۔

مزید کہا گیا ہے کہ باغات کے گرد ہوا روکنے والے درخت لگائے جائیں اور بعض پھلدار پودوں پر پانی کا سپرے بھی کیا جائے تاکہ انہیں براہ راست دھوپ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار