’آگے دیکھ‘، پاکستان سپر لیگ 2022 کا ٹائٹل افیشل سانگ جاری
ایشیا اردو
اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا۔
رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔
اس گیت کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں
آفیشل سانگ 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ عاطف اسلم نے پی ایس ایل کیلئے آفیشل سانگ گایا ہے جس پر شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے آفیشل ترانے کی ویڈیو کو سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تو اسے دیکھنے اور سننے والوں کی بڑی تعداد کہیں اسے سراہتی اور کہیں مایوسی کا اظہار کرتی دکھائی دی۔
عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر تبصرہ کرنے والوں کا موقف تھا کہ عاطف کو ریپر کے طور پر اور آئمہ کو ڈانسر کی حیثیت میں کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
سوشل پلیٹ فارمز پر جہاں مختلف شائقین نے ’آگے دیکھ‘ کو پیش کرنے والے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سراہا تو امید ظاہر کی کہ اسے سٹیڈیم میں سننا اور دیکھنا زیادہ اچھا لگے گا۔


_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment