جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے فعال ہونے سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا,چیئرمین پی ایچ اے
چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ مسائل کا حل فوری اور عوام کی دہلیز پر ہوگا۔ شجر کاری مہم کا بھر پور انداز سے آغاز کریں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھر پور شجر کاری کی جائے گی۔موسم بہار میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شجر کاری کا فروغ کے لئے پی ایچ اے کی کا وشوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید درختوں کی شجر کاری کے عزم کا اعادہ کیا


_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment