ملتان ! پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) کا 90واں گورننگ باڈی اجلاس جمعرات، 12 دسمبر 2024 کو دن 11 بجے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، اسلام آباد کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، رانا تنویر حسین کریں گے۔یہ اجلاس کپاس کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل اور اس کی تشکیل نو کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مابین کاٹن سیس کے مسئلے پر بات چیت کے علاوہ کمیٹی کی ری اسٹرکچرنگ جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے نائب صدر، ڈاکٹر یوسف ظفر گورننگ باڈی کے شرکاءکو ایک جامع پریزنٹیشن پیش کریں گے، جس میں کپاس کے شعبے میں پائی جانے والی رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔اجلاس میں ملک بھر سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شرکت متوقع ہے، جن میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اعلیٰ افسران، چاروں صوبوں کے زرعی سیکرٹریز، کسان نمائندے، APTMA کے چیئرمین، PCGA کے چیئرمین، کراچی کاٹن ایسو سی ایشن چیئرمین، سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین، اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (NIBGE) کے معروف سائنسدان شامل ہیں۔
یہ اجلاس ملک میں کپاس کی پیداوار، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی اور زراعت کے استحکام کے حوالے سے اہم پیش رفت کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے تجربات، تجاویز اور عملی اقدامات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ کپاس کی صنعت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار