بلوچستان میں 26 لاکھ زیتون کے پودے پیداوار کے مرحلے میں داخل، زرعی ترقی کی نئی امید
بلوچستان میں کاشت کئے گئے تقریباً 26 لاکھ زیتون کے پودے اب پیداوار کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق ان پودوں سے مکمل پیداوار 2028-29 تک حاصل ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں زیتون کی کاشت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور یہ فصل صوبے کے زرعی شعبے کے لیے ایک اہم متبادل بن کر سامنے آئی ہے۔ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں زیتون کی کاشت کسانوں کے لیے آمدن کا نیا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔
زراعتی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے موسمی حالات زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں تیل نکالنے کے یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسان مقامی سطح پر اپنی پیداوار کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔
_2026_05_01_16_21_11_75521567.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment