فیروزوالہ میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار، پولیس کی تلاش جاری
شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق رانا ٹاؤن کی رہائشی بچی اپنے ہمسائے کے گھر 200 روپے ادھار واپس کرنے گئی تھی۔ اس دوران گھر میں مبینہ طور پر ملزم کی بیوی موجود نہیں تھی۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ شہباز نامی شخص نے بچی کو مبینہ طور پر پکڑ کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ واقعے کے بعد بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر ملزم مبینہ طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے اور واقعے سے متعلق دیگر قانونی تقاضے بھی مکمل کیے جا رہے ہیں۔
_2026_08_11_09_50_59_84518019.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment