پنجاب کے اسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ صحت پنجاب نے طبی سروسز آوٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد 13 اسپتالوں میں نجی کمپنی اینجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی خدمات فراہم کرے گی۔
نجی کمپنی اپنی مشینیں نصب کرے گی اور ہرطبی پروسیجرپر چارجز وصول کرے گی۔
دستاویزات کے مطابق انجیوگرافی 11,750، انجیوپلاسٹی کے 15,750 روپے وصول کیے جائیں گے۔
انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کے لیے سامان اور رقم حکومت ادا کرے گی جبکہ نجی کمپنی اسپتالوں میں ماہانہ 4800 انجیوگرافی کی سہولت فراہم کرے گی۔
لاہور کے تین اسپتالوں میں ٹھیکے پر انجیوگرافی مشینیں کام کریں گی۔
علاوہ ازیں مشینیں سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں نصب ہوں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار